Browsing Category

Urdu

پاکستان کی زراعت
تازہ ترین , فوری خبر, Agricultural – Urdu meanings: زرعی – Zarai, Farming Urdu Meanings: کھیتی باڑی – khayti-baarhi, Agricultural – Urdu meanings: زرعی – Zarai

کپاس کی آئندہ فصل کو گُلابی سُنڈی کا حملہ

8-نومبر:2013 لاہور:زرعی میڈیا ڈاٹ کام:کاشتکار کپاس کی آئندہ فصل کو گُلابی سُنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے موسم سرما میں سنڈی کی تلفی کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گلابی سُنڈی نہ صرف کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے بدرنگ روئی اور کمزور ریشہ حاصل ہوتا ہے ۔ یہ سُنڈی سردیوں کا موسم دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ان کھلے ٹینڈوں یا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہے۔لہٰذا موسم سرما میں گلابی سنڈی کے کنٹرول…

کچن گارڈننگ پروگرام کی کامیابی۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: زیر اعلیٰ پنجاب جناب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں زہروں کے اثرات سے پاک سبزیوں کی گھریلو پیمانے پر کاشت اور پیداوار کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کچن گارڈننگ کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت 2011-12سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں سبزیوں کے بیجوں کے پیکٹس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ان اقدامات کے نتیجہ میں گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرنے کے رجحان کو فروغ حاصل ہوا ہے اور عوام کو اس اہم منصوبہ کی افادیت سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ 2011-12ء میں موسم ربیع کے دوران…

کاشتکار گندم میں سرسوں/ کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک

لاہور:7نومبر:2013زرعی میڈیا ڈاٹ کام: کاشتکار گندم میں سرسوں/ کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک ممکن بنائیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی فصل پر کئی سالوں سے مسلسل ایفڈ(سست تیلہ)کا حملہ بڑھ رہا ہے ۔ یہ کیڑا پودوں سے رس چوستا ہے اس سے ان کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے پودے کمزور ہو جاتے ہیں ۔بڑھوتری رک جاتی ہے۔پیداوار اوراس کا معیار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔کیڑے کے جسم سے لیسدار میٹھا مادہ نکلتا ہے جو پتوں اور پودوں کو لگ جاتاہے۔ اس پر کالی الی پیداہو جاتی…

گندم اس سا ل 1کرو ڑ 65لاکھ ایکڑ رقبہ کی کاشت کے ساتھ 1کروڑ 90لاکھ ٹن کا پیداوار ی ہدف

لاہور:8نومبر:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: 2013 صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال گندم کی1 کروڑ 86لاکھ 27ہزارٹن پیداوارحاصل ہوئی جبکہ اس سا ل 1کرو ڑ 65لاکھ ایکڑ رقبہ کی کاشت کے ساتھ 1کروڑ 90لاکھ ٹن کا پیداوار ی ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ جس کے حصول کے لیے گندم کی بروقت کاشت، کھادوں کامتناسب استعمال، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پانی کے باکفایت استعمال کی جامع حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ مزیدبرآں سیڈگریڈنگ کے ذریعے زیادہ مقدارمیں صحت مندبیج کے حصول کوممکن بنا نا ہو گا۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار گندم کی منظور…

زرعی زہروں کا استعمال اور احتیاطی تدابیر

زرعی میڈیا ڈاٹ کام: پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں مختلف فصلیں مثلاً، کپاس، مکئی ، چاول اور گنا وغیرہ کاشت کی جاتی ہیں۔ اِن فصلات پر مختلف اقسام کے کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے۔ اِن سے بچاؤ کے لیے کئی ایک دوسرے طریقوں کے علاوہ مختلف اقسام کی زہروں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔چونکہ یہ زہریں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور ما حول کے لیے بھی خطرناک ہیں۔ اِس لیے اِن کے استعمال میں احتیاط بہت ضروری ہے۔ زرعی زہریں خریدتے وقت محکمہ کی سفارش کو مد نظر رکھیں ۔زہر ہمیشہ رجسٹرڈ کمپنی کاہوجو اچھی طرح…

ربیع کے چارہ جات (لوسرن، جئی) کی کاشت

تحریر : نوید عصمت کاہلوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ملتان لوسرن سال بھر میں چارے کی تمام کٹائیوں سے اوسطً تقریباً ایک ہزار من فی ایکڑ سبز چارہ حاصل کیا جاتا ہے۔ جبکہ موافق موسمی حالت میں بیج کی پیداوار 3 تا 5 من فی ایکڑ لی جا سکتی ہے۔ تحقیقاتی ادارہ چارہ جات سرگودھا کی منظور شدہ قسم سرگودھا لوسرن 2002 سبز چارے اور بیج کی بھرپور پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آب و ہوا:۔ یہ فصل ہر قسم کی آب و ہوا سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس فصل کے لئے نیم خشک علاقے بہت موزوں ہوتے ہیں اور…

تحفظ ماحولیات فورم ‘ ٹیکنالوجی پارک سمیت ارفع کریم آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کی منظوری

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ فیصل آباد 07نومبر2013ء ( زرعی میڈیا ڈاٹ کام) فیصل آباد کے تمام تدریسی ‘ تحقیقی و انتظامی اداروں نے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے شہر میں فوری طو رپر تحفظ ماحولیات فورم ‘ ٹیکنالوجی پارک سمیت ارفع کریم آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔اس حوالے سے فیصل آباد ریسرچ فورم کا غیرمعمولی اجلاس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو سینٹ ہال میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن سردار محمد اکرم جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر نور الامین مینگل…

آ سٹریلین وفد کی وائس چانسلر ویٹرنیری یونیورسٹی سے ملاقات

07-11-2013 لاہور:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: آ سٹریلیا کی ایک وفد نے ریسرچ پروگرام مینیجر آ سٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ لیس باکسٹرکی قیادت میں گذشتہ روز وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنیری اینڈ اینمل سائنسز لاہورپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیلیئے بات چیت کی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تربیتی اورتو سیعی پرورگراموں کے بارے بتایا۔ اور کہا کہ یونیورسٹی نے کسانوں کی بہتری کیلیے گھر سدھار پروگرام شروع کیا اور راوی کیمپس کے ارد گرد کے پانچ دیہات…

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے فروغ کچن گارڈننگ کے ذریعے زرعی زہروں کے مضر اثرات سے پاک اور ممکن حد تک آرگینک سبزیوں کا حصول ہوگا

لاہور:6نومبر2013: زرعی میڈیا ڈاٹ کام:وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے فروغ کچن گارڈننگ کے ذریعے زرعی زہروں کے مضر اثرات سے پاک اور ممکن حد تک آرگینک سبزیوں کا حصول ہوگا۔ یہ بات وائس چانسلربارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے کچن گارڈننگ کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران بتائی۔ سیمینار میں ممبر پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالزمان،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر، پراجیکٹ ڈائریکٹر(فروٹ اینڈ ویجیٹیبل) محمد آصف خان، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، کاشتکاروں اور طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد…

دی ایگریرین سوسائٹی کے زیراہتمام اورینٹیشن سیمینار: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد 06۔نومبر 2013ء (زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) جامعات نہ صرف فرد کو علم کے زیور سے آراستہ کرتی ہیں بلکہ انہیں کردار سازی کے مرحلے سے گزار کر معاشرے میں خوبصورتی لانے کے لئے کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے والے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے لئے نئے طلباء و طالبات کو تعارفی حوالے سے دی ایگریرین سوسائٹی کے زیراہتمام اورینٹیشن سیمینار سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ علم کا سفر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More