زرعی سفارشات 01 نومبر تا 15 نومبر 2013

Agriculture Recommendations, زرعی سفارشات
Agriculture Recommendations, زرعی سفارشات

ڈاکٹر محمد انجم علی

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ  گورمنٹ آف پنجاب
گندم 
گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیےگندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم تا  ۲۰  نومبر ہے۔ ۱۵ نومبر کے بعد کاشت کی گئ گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ۲۰ نومبر تک بواٰی کے لٰے شرح بیج ۵۰ کلو گرام فی ایکڑ رکھیں جبکہ ۲۱ نومبر تا ۱۵ دسمبر تک بوایٰ کے لیے شرح بیج ۶۰ کلوگرم فی ایکڑ رکھیں ۔ کم بارش والے علاقوں  میں ۱ بوری ڈی اے پی ،۳/۴  بوری یوریا، ۱/۲   بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈایں ۔ اوسط بارش والے علاقوں میں دو بوری   ڈی اے پی ، سوا بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی 
ایکڑ استعمال ۔
  
جن علاقوں میں بارش زیادا ہوتی ہے ۔ وہاں پر  دو بوری   ڈی اے پی ، سوا بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال ۔   
 
آبپاش علاۡقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادا پیداوار حاصل کرنے کے لیے اس کی بروقت کاشت ضروری ہے۔ اس
 کے لیے کماد، کپاس اور مکٰی کو کٹایٰ سے ۱۵ سے ۲۰ دن پہلے پانی لگانا بند کریں اور کٹایٰ کے بعد وتر میں ایک مرتبہ روٹا ویٹر اور دو مرتبہ دوہراہل چلا کرسہا گہ دیں اور ڈرل سے بوایٰ کریں ۔
  
دھان کے علاقے میں دھان کی برداشت کے بعد ایک  مرتبہ روٹا ویٹر یا دو دفعہ ڈسک ہل چلاٰیں ۔ اس سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوا فصل کو غذایٰٰ اجزا قابل حصول حالت میں مل جاتے ہیں۔آخری تیاری کے لیے بھاری میرا زمین میں دوبار ہل اور سہاگہ جبکہ ہلکی میرا زمین میں ایک بار ہل اور سہاگہ کافی ہوتا ہے۔  
آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردا اقسام سحر ۲۰۰۶  ، شفق ۲۰۰۶، فرید ۲۰۰۶، پاسبان ۹۰ ، معراج  ۲۰۰۸، لاثانی ۲۰۰۸، فیصل آباد ۲۰۰۸، آس ۲۰۱۱، ملت ۲۰۱۱، پنجاب ۲۰۰۱، آری ۲۰۱۱ اور این اے آر سی ۲۰۱۱ کاشت کریں۔  
سحر ۲۰۰۶ بیماری سے متاثرا ہے اس لیے اس کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔ 
 
چنا
آبپاش علاقہ جات میں کاشت ۱۵ نومبر تک جاری رکھیں۔  صحت مند اور خالص بیج اچھی فصل کی بنیاد ہے۔ محکمہ زراعت کی منظور شدا اقسام کاشت کریں۔  شرح بیج ۳۰ تا ۳۵ کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ فصل کا معاٰٰٰینہ کرتے رکھیں ۔   اگر فصل  پر ٹوکے کا حملہ نظر آٰے تو سفارش کردا زہروں کا استعمال کریں ۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔ 
 
دھان
دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے مناسب وقت پر کٹا یٰ اور پھنڈای بہت ضروری ہے۔ کٹا یٰ کا مناسب وقت وہ ہے کہ جب دانوں میں ۲۰۔۲۲فیصد نمی ہو۔ زیادا نمی ہونے کی صورت میں چاول زیادا ٹوٹتا ہے ۔ اور ذخیرا کرنے کے دوران بیماریوں کے حملہ کا زیادا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس سے کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔ 
 
کپاس
کپاس کی چنایٰ جاری رکھیں۔ چنایٰ صبح دس بجے شروع کریں تا کہ پتوں پر سے شبنم کے قطرے سوکھ جاٰیں ۔ آخری چنایٰ کے بعد کھیت میں جانور کو کھلا چھوڑ دیں تا کہ وو کھیت میں موجود باقیات کھا جایٰں اور ان میں موجود گلابی سنڈی تلف ہو جایے ۔ اور بچ جانے والی چھڑیوں کو روٹا ویٹر کے ذریعے زمین میں دبا دیں۔ 
 
کماد
فصل کی کٹایٰ زمین سے ایک انچ گہری کریں اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادا صحتمند ماحول میں پھولتی ہیں۔ نیچے سے کاٹنے کا ایک فاہدا یہ بھی یے کہ مونڈھوں میں موجود گڑووں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ کماد کی کٹایٰ گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں۔ پہلے ستمبر کاشت ، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام برداشت کریں۔ اس کے بعد درمیانی اور دیر سے پکنے والی اقسام کاشت کریں۔ سیلاب، چوہے ، کے حملے اور گرنے کی صورت میں متاثرا فصل کو پہلے کاٹیں  ۔ گنا کاٹنے سے  ۲۵أ۳۰ دن پہلے آبپاشی دینا بند کر دیں۔ گنا کاٹنے کے بعد جلد از جلد  مل کو سپلای کر دیں  تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نا آے۔
 
سبزیات
آلو کی کاشت جلد مکمل کریں۔ شرح بیج ۱۲۰۰ تا ۱۵۰۰ کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ منظور شدا اقسام ڈیزایری، کارڈنیل، ڈایامنٹ، فیصل آباد سفید،  فیصل آباد سرخ، ایس ایچ ۵ کا تصدیق شدا بیج ہی کاشت کریں۔ سوا دو بوری  ڈی اے پی ، ڈیڑ بوری یوریا، دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ  اور  زنک سلفیٹ ۲۱ پرسنٹ دس کلاگرام فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔ 
 
ترشادا باغات
جلد پکنے والی اقسام کے پھل توڑنے کے لیے تیاری کریں۔ جلد پکنے والی اقسام فیوٹرل ارلی، مسمی اور گریپ فروٹ کی  برداشت کریں۔ حسب ضرورت آبپاشی کریں۔ درمیانے موسم  میں پکنے والی اقسام کی فروخت کا انتظام کریں۔ گوبر کی کھاد کا انتظام کریں۔
 
آم کے باغات
زمین کا تجزیہ کروایٰں ۔ اور بعد از تجزیہ رپورٹ سفارشات پر عمل کریں۔ آم کی گدھیڑی کے لیے کیڑے مار زہروں اور حفاظتی بند لگانے کا انتظام کریں۔  
زرعی سفارشات, Advisory, Agriculture Recommendations,
Copy Rights @ ZaraiMedia.com
زرعی سفارشات, Advisory, Agriculture Recommendations,

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More