زرعی تحقیقاتی اداروں اور بین الاقوامی زرعی تحقیقاتی اداروں کے درمیان موثر رابطہ قائم کرکے تحقیق کے معیار کو بہتر بنا ئیں

secretary-agriculture-punjaلاہور:31اکتوبر2013:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: صوبہ پنجاب کے زرعی تحقیقاتی اداروں اور بین الاقوامی زرعی تحقیقاتی اداروں کے درمیان موثر رابطہ قائم کرکے تحقیق کے معیار کو بہتر بنا ئیں تاکہ کاشتکاراس سے مستفید ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے دورہ کے دوران زرعی سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدان زراعت کو منافع بخش بنانے کے لیے جدید رجحانات سے استفادہ کے ساتھ نئے چیلنجز سے عہدہ براء ہونے کی استعداد پیدا کریں۔

زرعی تحقیق کے نتائج اور فصلوں کے ٹیکنالوجی پیکج کو بلاتاخیر کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے ابلاغ کے جدید ذرائع اور طریقوں کو موثر طورپر استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقل بنیادوں پر روائتی فصلوں گندم ، کپاس،چاول،مکئی اور کماد کے ساتھ ساتھ غیر روائتی فصلوں،ادویاتی پودوں ، دالوں ، پھلوں اور سبزیوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرریسرچ پنجاب نے بریفننگ کے دوران بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں امسال مختلف فصلات کے 20 ربیع اور 20خریف سالانہ ریسرچ پروگراموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔پنجاب میں 90فیصد رقبہ پر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی تیارکردہ کپاس کی اقسام کاشت ہوتی ہیں جو کہ ادارہ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں 57لاکھ 34ہزار ایکڑ کاشتہ کپاس سے 90لاکھ گانٹھ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

ادارہ میں کپاس کی 1140 نئی لائینوں پر تحقیق جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں اس سال پنجاب میں 16.5ملین ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لاکر 19ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ادارہ کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے گندم کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب نے غذائی اجناس لیبارٹری ، کپاس کے تجربات اور بائیوٹیکنالوجی ریسرچ لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کیااور زرعی تحقیق کے مختلف تجربات بارے معلومات حاصل کیں۔بعد میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے نبجی فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈاکٹر شاہد منصور ڈائریکٹر نبجی ادارہ میں ہونے والی تحقیق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

agriculture in pakistan in urdu
Copy Rights @ ZaraiMedia.com
agriculture in pakistan in urdu

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More