ویٹرنری یونیورسٹی میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنٹرول پوسٹ گریجوئیٹ ڈپلومہ تقسیم کرنے کی تقریب

First batch of Food Safety & Control Diploma get certificates at UVAS
First batch of Food Safety & Control Diploma get certificates at UVAS

لاہور(۲۸ اکتوبر) زرعی میڈیا ڈاٹ کام : یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے فوڈ سیفٹی اینڈ کنٹرول پوسٹ گریجوئیٹ ڈپلومہ کے پہلے سیشن کے طلبہ نے ڈپلومہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔ گذشتہ روز پاس ہونے والے ۳۲ طلبہ میں ڈپلومہ تقسیم کرنے کیلیئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد اسلم کمبوہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، چییف ٹیکنیکل آفیسر ٹی آر ٹی اے پروگرام یورپی یونین مسٹر برونوویلن زوالو اور پروگرام آفیسر لیبارٹری ایکریڈیٹیشن ٹی آر ٹی اے علی عباس قزلباش نے طلبہ میں ڈپلومہ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ محمد اسلم کمبوہ اور دیگر مقررین نے فوڈ سیفٹی اینڈ کنٹرول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ویٹرنری یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ہیومن نیوٹریشن نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے تعاون سے ڈپلومہ پروگرام شروع کیاتھا۔ رائل انوائرنمنٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ آف سکاٹ لینڈنے اس ڈپلومہ کی منظوری دی ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی

Nutrition, Health, Food, Nutritionists, UVAS
Copy Rights @ ZaraiMedia.com
Nutrition, Health, Food, Nutritionists, UVAS

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More