جنوبی پنجاب کے لائیوسٹاک فارمزکومنافع بخش بنایاجائے

چوہدری محمدارشدجٹ
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک

تاریخ 26اکتوبر2013
زرعی میڈیا ڈاٹ کام:  چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی زیرصدارت جنوبی پنجاب کے لائیوسٹاک فارمزالہ دادجہانیاں ضلع خانیوال، ریسرچ ڈویلپمنٹ سنٹررکھ کھیرے والا ضلع لیہ اورفائن وول شیپ فارم 205ٹی ڈی اے ضلع بھکر کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے میٹنگ کاانعقادہواجس میں فارمز کے اغراض و مقاصد اوران پرہونے والی تحقیق ، اخراجات اورآمدن کے متعلق گفتگوہوئی۔ میٹنگ میں ڈاکٹرعبدالرحمٰن شیخ ڈائریکٹرسمال ریومیننٹس ملتان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹراسرارحسین ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈایکسٹینشن ، ڈاکٹرثناء اللہ بھٹی ڈائریکٹراینیمل ڈیزیزرپورٹنگ اینڈ سرویلنس، ڈاکٹراشرف پی ایس او، ڈاکٹرآصف ساہی سینئرویٹرنری آفیسر اورڈاکٹرقسیم اسسٹنٹ چیف بھی میٹنگ میں موجودتھے۔ بریفنگ کے بعد چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فارم کے وسائل، زمین اوربجٹ کو مدنظررکھتے ہوئے جانوروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے ۔

جانوروں پرجاری تحقیق کو مویشی پال حضرات کودرپیش مسائل کے حل کے ساتھ منسلک کیاجائے تاکہ فی کس جانور کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ کیاجاسکے اس کے علاوہ الہ دادفارم جہانیاں ضلع خانیوال میں ویٹرنری ڈاکٹر اوردیگرسٹاف کی خالی آسامیوں کو پُرکیاجائے۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے کہاکہ کہ فارم پرجانوروں کی افزائش منظورشدہ تعدادکے مطابق کی جارہی ہے لیکن چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ ہمیں وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کی تعدادمیں اضافہ کرناہوگااوراس کی منظوری کے لیے سمری حکومت پنجاب کوجلد ازجلد ارسال کی جائے۔ علاوہ ازیں ریسرچ ڈویلپمنٹ سنٹررکھ کھیرے والا میں ناجائز قابضین سے زمین چھڑانے کے لیے ضلعی حکومت سے فوری livestock-pakistanطورپرقانونی کاروائی کی جائے اورانہیں اس کی کارکردگی رپورٹ اگلی میٹنگ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ فارم پرموجود مشینری اورآبی وسائل کواحسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے چارے کی پیداوار کوبڑھایاجائے۔

لائیوسٹاک فارمز جانوروں کی نسل کشی کے لیے بنائے گئے ہیں ان میں اجناس لگانے کی بجائے زیرکاشت زمین کو چارے کے لیے استعمال کرتے ہوئے جانوروں کی تعدادمیں اضافہ کیاجائے۔ اس کے علاوہ چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے آمدن اوراخراجات کی تفصیلی رپورٹ متعلقہ فارمزکے مطابق ایک ہفتے کے اندراندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مکئی اورجئی کی کاشت میں اضافہ کرتے ہوئے جانوروں کے لیے سبزچارہ کی ضروریات کوسائیلج کے ذریعے پوراکیاجائے۔

Copy Rights @ ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More