ویٹرنری یونیورسٹی میں دو روزہ “انٹرنیشنل لائیوسٹاک نیوٹریشن کانفرنس” شروع

intl-livestock-nutrition-conference-beginsاہور(۲۳ اکتوبر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں نیوٹریشنسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے ہونے والی دو روزہ “انٹرنیشنل لائیو سٹاک نیوٹریشن کانفرنس ” گذشتہ روز شروع ہوئی ۔ کانفرنس کا افتتاح چئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب محمد عرفان الہی نے کیا ۔سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹر ساجد یوسفانی ، صدر نیوٹریشنسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر مصدق آصف اورصدر نیسلے پاکستان سید یاور علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے استقبالیہ خطاب کیا۔انہوں نے لائیوسٹاک سیکٹر اور لائیوسٹاک نیوٹریشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اور جانوروں کی پیداواری صلاحیت برھانے اورکمرشل لائیوسٹاک فارمنگ اپنانے پر زور دیا۔

کانفرنس مختلف سیشنزبشمول کاف نیوٹریشن، ڈیری نیوٹریشن، بیف نیوٹریشن ، سمال ریومیننٹ نیوٹریشن اور فیڈ مینوفیکچرنگ کے طریقہ کارکے موضوع پرتیکنیکی سیشنزپرمشتمل ہے۔ تیکنیکی سیشنزمیں ۲۹ تحقیقی مقالہ جات پرھے جائیں گے اور ۷۰مقالہ جات کی پوسٹر نمائش کی جائیگی۔اس موقع پر ایک ٹریڈ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس عالمی کانفرنس میں ملکی و غیرملکی محققین اور اساتذہ کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصدپاکستان میں لائیو سٹاک نیوٹریشن کی بہتری کیلیے سرکاری مشینری، سٹاک ہولڈر اور پیشہ ورانہ افراد کے مابین تعلقات کو فروغ دیناہے ۔

Copy Rights @ ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More