پاکستان لبنانی سرمایہ کاری کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے۔زبیر احمد ملک

آئل اینڈ گیس شعبہ کے لئے بین الاقوامی معیار کے پائپ تعمیر کرنے کے کارخانوں کی کمی ہے
آئل اینڈ گیس شعبہ کے لئے بین الاقوامی معیار کے پائپ تعمیر کرنے کے کارخانوں کی کمی ہے

پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے، وسطی ایشیائی تک رسائی ملے گی۔ایف پی سی سی آئی
آئل اینڈ گیس شعبہ کے لئے بین الاقوامی معیار کے پائپ تعمیر کرنے کے کارخانوں کی کمی ہے

( اکتوبر 04)
ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان لبنانی سرمایہ کاری کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے اور اس سلسلہ میں تاجر برادری ہر ممکن اور بھرپور تعاون کرے گی۔پاکستان میں آئل و گیس پائپ لائن اور دیگر ضروریات کے لئے بین الاقوامی معیار کے پائپ تیار کرنے والے کارکانوں کی کمی ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔ یہ بات زبیر احمد ملک نے بین الاقوامی سرمایہ کار فواد مخزومی کی قیادت میں لبنان سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جاوید احمد عمرانی، ڈائریکٹر عرب افئیرز وزارت خارجہ، فارن آفس کے افسران، پاکستان مین متعین لبنانی سفیر، اسلام آباد چیمبر کے صدر و متعددسابقہ صدور اور کاروباری برادری کے رہنما بھی موجود تھے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران اور سیکورٹی کے مسائل کے باوجود بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے جو اسکی سرمایہ کاری کی مناسب پالیسیوں کا ثبوت ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ، ڈبل ٹیکسیشن سے نجات، منافع کی بیرون ملک منتقلی اور مقامی پارٹنر کی ضرورت نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے۔درجنوں بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جنھیں بین الاقوامی میڈیا مسلسل خوفزدہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر فواد مخزومی نے کہا کہ انکی کمپنی فیوچر پائپ انڈسٹری امریکہ اور برطانیہ سمیت بارہ ممالک میں کاخانے اور درجنوں ممالک میں کاروبار کر رہی ہے اور وہ پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول سے متاثر ہیں اور اس ملک کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اس علاقہ کو بنیاد بنا کرافغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر لبنانی سفیر مونا الپانزنے کہا کہ وہ پاکستان اور لبنان کے مابین تجارت کو بڑھانا کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

Copy Rights @ ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More