انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے تعاون سے پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا

rice-wheat

لاہور:انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے پنجاب حکومت سے تعاون پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ادارے کے ڈائریکٹر نے اس خیال کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید سے بینکاک میں ملاقات میں کیا ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ان دنوں سرکاری دورے پر تھائی لینڈ میں ہیں جہاں انہوں نے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے ساؤتھ ایشئین ریجنل آفس کا دورہ کیا ۔وزیر زراعت نے زرعی ماہرین سے تفصیلی ملاقات کی اور پنجاب میں زرعی پیداوار میں اضافے بارے ماہرین کی رائے لی ۔فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر اور ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کے دورے کی خواہش بھی ظاہر کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ زرعی تحقیق میں پاکستان کی مدد کریں گے ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاکہ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے تعاون سے نہ صرف پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ بھر پورزرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔
چاول اور گندم, Rice, Wheat

Copy Rights @ ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More