غریب مویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافے کے لیے 50کروڑ روپے سالانہ کے مویشی مفت تقسیم کئے جائیں گے

September 14, 2013

غریب مویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافے کے لیے 50کروڑ روپے
غریب مویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافے کے لیے 50کروڑ روپے

وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں غریب،بے زمین مویشی پال اوربیوہ خواتین کی آمدن میں اضافے اورصوبہ بھر میں غربت میں کمی لانے کے لیے لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے زریعے سالانہ 500ملین روپے کی گائے ،بھینس،بھیڑبکریاں اورمرغیاں تقسیم کرنے کے منصوبے کاآغاز کیاجارہاہے اس سلسلے میں چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی زیرِصدارت محکمہ لائیوسٹاک میں ایک اہم اجلاس منعقدہواجس میں ڈاکٹرمحمدنوازسعیدڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹررشیداحمد ڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،پروفیسرحافظ محمدعبداللہ ڈین یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز، ڈاکٹراکبرعلی ڈائریکٹرایینمل ہیلتھ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈایکسٹینشن، ڈاکٹرثناء اللہ بھٹی لائیوسٹاک اکانومسٹ، ڈاکٹرعبدالرؤف ڈائریکٹربارانی ایریا، ڈاکٹرعبدالرحمٰن شیخ ڈائریکٹرسمال ریومیننٹس، چوہدری خالد محمودڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ)، ڈاکٹرمنصوراحمدڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرملتان، ڈاکٹرسمیع اللہ خان ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرخوشاب اوردیگرافسران نے شرکت کی۔ آج کی اس ایک روزہ ورکشاپ میں منصوبے کاPC-1تیارکرنے اوراسے زیرعمل لانے کے لئے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔ چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے شرکاء سے مخاطب ہوکرکہاکہ حکومت پنجاب چھوٹے لائیوسٹاک فارمرز کے کاروبارمیں بہتری لانے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے خصوصاً بے زمین، غریب، مستحق اوربیوہ مویشی پال کو باعزت روزگارفراہم کرنے کے لیے اسی سال 50کروڑروپے کی خطیر رقم سے صوبہ پنجاب میں تقریباً 25ہزارجھوٹیاں/ویہڑیاں اور21ہزاربھیڑ بکریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ نسل کی ایک سے دو جھوٹیاں/ویہڑیاں،دو سے چاربھیڑ بکریاں اور 6 سے 12 مرغیاں ہرایک مستحق کو مفت فراہم کی جائیں گی۔محکمہ لائیوسٹاک ان جانوروں کی افزائش کے لیے علاج ومعالجہ ، جدید طریقہ نسل کشی اورڈیورمنگ کی سہولیات بھی فراہم کرے گااوران تمام جانوروں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے جانوروں کو الیکٹرانک ایئرٹیگ لگائے جائیں گے اس ضمن میں ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)نے کہاکہ محکمہ ان جانوروں سے لائیوسٹاک مصنوعات کی برآمدات کے لیے ٹریس ایبلٹی اورڈیزیزسرویلنس مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرائے گا۔ چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ جانوروں کی تقسیم کے اس سلسلے کابرقراررکھنے کے لیے ان جانوروں کے بچے مزید مستحق فارمرزکوتقسیم درتقسیم ہوتے رہیں گے جس سے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع اوردیہات کے مستحق مویشی پال حضرات مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کونہایت ہی شفاف طریقے سے زیرعمل لایاجائے گامنصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے محنتی اورایماندارعملہ تعینات کیاجائے گااورانہیں اضافی الاؤنس فراہم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

Livestock,

Copy Rights @ ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More