لاہور چیمبر کے زیر اہتمام حلال میٹ ایکسپورٹرز کانفرنس آج ہو گی

Meat Export Conference
Meat Export Conference

لاہور(بزنس رپورٹر)لاہور شا پنگ فیسٹیول کے حوالے سے لاہور چیمبر کے زیر اہتمام حلال میٹ ایکسپورٹرز کانفرنس آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ملائشیا کے وزیر برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حاجی عبدالقاسم مہمان خصوصی ہوں گے ۔کانفرنس کا مقصد ملک میں حلال میٹ کی پیداوار بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔لاہور چیمبر کی حلال میٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنو ینئر نصیب احمد سیفی نے بتایا کہ حلال میٹ کی صنعت کو درپیش مسائل اور پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے گوشت کی ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی اگر حکومت ہماری سفارشات پر عمل کرے تو پاکستان کی حلال میٹ کی برآمدات کو چار ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں حلال میٹ کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی جو حکومت کو پیش کی جائیں گی۔اس وقت پاکستان کی حلال میٹ انڈسٹری حکومتی تعاون کے بغیر اپنی مصنوعات کی ایکسپورٹ کر رہی ہے ۔

Published in ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More