ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد حیات جسپال نے یونیورسٹی آف برسٹل انگلستان سے میٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

ویٹرنری یونیورسٹی
ویٹرنری یونیورسٹی

لاہور: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے ڈاکٹر محمد حیات جسپال نے یونیورسٹی آف برسٹل انگلستان سے میٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ میٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ڈاکٹر جسپال کو بہترین تحقیقی کام کرنے پر برٹش پولٹری کونسل کی طرف سے برٹش فوڈ منسٹر کے ہاتھوں ہاؤس آف کامنزلندن میں گولڈ میڈل اور نقد انعام دیا گیا۔ انہوں نے برسٹل یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران برٹش سوسائٹی آف اینیمل سائنس پریزیڈنٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔ انہوں نے بیف پروسیسنگ، ویلیو اڈیشن اور پیکجنگ ٹیکنالوجی پر تحقیقی کام کیاہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے اور مختلف انعامات حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے

Copy Rights @ www.zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More