کھیرے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کر لیں

 July 27th, 2013
کھیرے کی کاشت
کھیرے کی کاشت

ایک ایکڑ کیلئے 1 کلو گرام صاف ستھرا صحت مند بیج استعمال کریں:ماہرین زراعتملتان:  ماہرین زراعت نے کھیر ے کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پچھیتی فصل کی کاشت جولائی میں مکمل کر لیں۔ ایک ایکڑ رقبہ کاشت کرنے کیلئے 1 کلو گرام صاف ستھرا صحت مند بیج استعمال کریں۔

زمین کی زرخیزی کا خاص خیال رکھیں اور نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل 10 تا 12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی کھاد ڈال کر ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں تاکہ گوبر کی کھاد اچھی طرح زمین میں مل جائے ۔
کھیت کو ہموار کر کے کیاریوں میں تقسیم کر لیں اور راؤنی کر دیں۔ وتر آنے پر2سے 3 دفعہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھربھرا کر لیں۔ فصل کاشت کرنے کیلئے کھیت کو وتر آنے پر 3 میٹر کے فاصلے پر نشان لگا ئیں اور ان نشانوں کے اوپر کھاد بکھیر کر پٹڑیاں بنا لیں۔ فصل کی بہتر نشوونما کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کو یقینی بنائیں۔
کاشت کیلئے پٹڑیاں بناتے وقت 4 بوری سنگل سپرفاسفیٹ، 1بوری امونیم نائٹریٹ اور 1 بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کے حساب سے ملا کر پٹڑیوں کے لئے لگائے گئے نشانوں پر بکھیر لیں اور پٹڑیاں بنا لیں۔
پٹڑی کے دونوں جانب 30 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر بیج چوکا کر دیں اور ایک جگہ پر 2 یا 3 بیج کاشت کریں۔ پھول آنے پر آدھی بوری یوریا اورپھر 3-2چنائیوں کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔ جب پودے تیسرا پتہ نکال لیں تو ایک جگہ ایک صحت مند پودا چھوڑ کر باقی پودے اکھاڑ دیں۔ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Cucumbers, کھیرے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More