ناقص پا لیسیاں ، پاکستان گندم درآمد کرنیوالے ممالک میں شامل

July 27th, 2013
Pakistan wheat
Pakistan wheat

ناقص معیار کی گندم 1400 روپے من خریدی جا رہی ہے :ایگری فورملاہور (کامرس رپورٹر) ایگری فورم پاکستان نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی نااہلیوں نے پاکستان کو گندم برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال کر درآمدکنندگان کی فہرست میں شامل کر دیا ہے ۔

فوڈ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر آٹھ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین ایگری فورم پاکستان ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ اگر صوبہ پنجاب گندم کا پیداواری ہدف پورا کر لیتا تو آج پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ خرچ کر کے غیر معیاری گندم درآمد نہ کرنی پڑتی۔
درآمد کی جانے والی گندم کے معیار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی گندم معیار کے اعتبار سے دنیا بھر میں مشہور ہے ، لیکن پاکستان نے جب بھی گندم درآمد کی ہے تو اس کا معیار اس قدر ناقص ہوتا ہے کہ اسے دوسرے ممالک میں جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
پاکستانی حکومت نے مقامی کسانوں سے اعلیٰ معیار کی گندم تو نخروں کے ساتھ 1200 روپے من خریدی ہے ، لیکن اب غیر ملکی کسانوں سے ناقص معیار کی گندم 1400 روپے من خریدنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اگلے سال ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے لئے ستمبر سے گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کی جائے تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کی جا سکے ۔ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More