مالی سال2012-13:مکئی کی پیداوار میں 7فیصد اضافہ

 July 27th, 2013

Corn
Corn

مالی سال2012-13 کے دوران مکئی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی(بزنس رپورٹر)جس سے مکئی کی برآمدات میں نمایاں تیزی آگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 46 لاکھ 30 ہزار ٹن مکئی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی ۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ملکی ضروریات سے زائد 3 لاکھ ٹن مکئی انڈونیشیا، ملائیشیا، ویتنام، سنگاپور، سری لنکا، چین اور ہانگ کانگ کو برآمد کی گئی جبکہ ان ممالک سمیت جاپان، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، جرمنی اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان سے مکئی خریدی جس سے مجموعی طور پر 15 کروڑ ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Corn, مکئی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More