مالی سال 12-13میں12.20کروڑ کلو چائے درآمد

منگل 23 جولائ 2013

Tea Price Up
چائے

پاکستان میں چائے کی سالانہ کھپت فی فرد ایک کلو گرام تک پہنچ گئی ملک میں چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ٹی ایسوسی ایشن

کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ مالی سال کے دوران 12کروڑ 20لاکھ کلو چائے درآمد کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان میں چائے کی کھپت فی فرد ایک کلو گرام سالانہ تک پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں چائے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مالی سال 2012-13 میں 12کروڑ کلو 20 لاکھ گرام چائے درآمد کی گئی ، تاہم چائے کی مجموعی مارکیٹ میں سے 7سے 8کروڑ کلو گرام چائے اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان پہنچتی ہے۔ ٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس میں کٹوتی کر کے اسمگلرز کا منافع کم کیا جا سکتا ہے۔ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Import of Tea, چائے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More