پاکستان گنا پیداکرنے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن سکتاہے

Sugarcane cultivation: Problems and prospects
Sugarcane cultivation: Problems and prospects

منگل 23 جولائ 2013

نئی اقسام سے چینی کی پیداوار4فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے-

محکمہ زراعت:
لاہور: جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تحقیق سے پاکستان گنا پیداکرنے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن سکتاہے ،نئی اقسام سے چینی کی پیداوار4فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے ، جدید تحقیق کے مطابق اگر رجر کے ذریعے گہری کھیلیاں بنا کر گنے کی کاشت کی جائے تو بہاریہ فصل کی فی ایکٹر پیداوار840 من اور ستمبر کاشتہ فصل سے 1150من فی ایکٹر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے ۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان گنے کے زیر کاشت رقبے اور فی ایکٹر اوسط پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے پانچ اہم ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان میں گنے کی فی ایکٹر پیداوار 561من فی ایکڑ ہے لیکن ایسے کاشتکار بھی ہیں جو گنے کی 1500من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں، اس وقت برازیل میں گنے سے چینی کی ریکوری 14.31فیصد ہے جبکہ ہمارے ہاں چینی کی ریکوری 9.37فیصد ہے –
زرعی سائنس دانوں نے کماد کی ایسی اقسام تیا رکی ہیں جن میں چینی کی ریکوری 12.55فیصد تک ہے اس لئے ہم نہ صرف گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ چینی کی ریکوری میں بھی اضافہ ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں پانی کی کمیابی سب سے اہم مسئلہ ہے ،آبپاشی کے ایسے طریقوں کو فروغ دیا جانا چاہئے جن کے ذریعے پانی کی بچت ممکن ہو۔ذرائع,اے پی پی

Published: Zarai Media Team

Sugarcane, Agriculture department

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More