
منگل 23 جولائ 2013
ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے شعبہ سبزیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ بینگن کی پچھیتی فصل کیلئے تیار نرسری جولائی اگست میں کھیت میں منتقل کرلی جائے ۔
فیصل آباد: انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پچھیتی فصل کیلئے عموماً گول اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ یہ فصل ستمبر سے دسمبر تک اچھی پیداوار دیتی ہے ۔