جڑی بوٹیاں کھاد اور پانی کو ضائع کر تی ہیں :ایوب تحقیقاتی ادارہ
80فیصد کسان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اقدامات نہیں کرتے ، پیداوار میں کمی ہوتی ہے
فیصل آباد: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں نہ صرف فصلوں کو دی جانے والی کھاد اور پانی کی کافی مقدار ضائع کر دیتی ہیں بلکہ فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں جو بھاری نقصان کا سبب بنتا ہے ۔