کراپ بائیو ماس سیل قائم کر دیا گیا

جمعرات 18 جولائ 2013
crop biomass
کراپ بائیو ماس
محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تحت “کراپ بائیو ماس سیل”   قائم کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق کراپ بائیو ماس سیل کی5رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب کنوینرہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر محمد اقبال، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر انجینئرنگ،ملتان:  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، چوہدری عبدالستار، ڈائریکٹر اگرانومی، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد، ملک نسیم احمد، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروس پنجاب’ لاہور اور ڈاکٹر عبدالغفار ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر مکینیکل، ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت فیلڈپنجاب شامل ہیں، سیل کے قیام کا بنیادی مقصد پنجاب میں فصلوں کی پیداوار اور ان کی باقیات سے حاصل ہونے والے بائیوماس کا تخمینہ لگانا اور بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو تعاون ومدد فراہم کرنا شامل ہے۔  ذرائع,اے پی پی

Published: Zarai Media Team

Crab biomass, Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More