فصل پر چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے بڑھنے کا شدیدخطرہ

 چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے
چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے

لاہور:18جولائی -:2013 (زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) حالیہ بارشوں میں کپاس کی فصل پر چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے بڑھنے کا شدیدخطرہ ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکاران کیڑوں کی پہچان ہونے والے نقصان سے آگاہی اورانسدادی تدابیرپر عمل پیرا ہوکر ان کیڑوں سے ہونے والے نقصان سے یقینی طور پر بچ سکتے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق کیڑوں کا حملہ جب نقصان کی معاشی حد پر ہوتومقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔

ترجمان نے بتایا کی آبپاش کھالوں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے وقفے وقفے سے زہر پاشی کریں کیونکہ کھالوں کے نزدیک جڑی بوٹیوں پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ زیادہ ہوتاہے۔ اگر سفید مکھی کے بالغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر موجود ہوں تو سپرے کیلئے ایسے زہر کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف موثرہو۔ایک ہی زہر کا باربار سپرے نہ کریں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کپاس کی فصل نشوونما،بڑھوتری اور پھل پھول لانے کے اہم مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ۔ نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے خلاف ذراسی کوتاہی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے کاشتکار ان کیڑوں کے تدارک کے لئے بر وقت اقدامات سے اپنی فصل کو بچاکر بہترین پیداوار لے سکتے ہیں جونہ صرف ان کی خوشحالی کی ضامن ہو گی بلکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

***Cotton

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More