بائیوگیس پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں شعور بیداری مہم شروع

جمعرات 18 جولائ 2013

ایک بائیو گیس پلانٹ سے سالانہ 321 لٹر مٹی کے تیل ،25ٹن لکڑی کی بچت ہوگی

اسلام آباد: پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب کے سلسلے میں شعور بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملک کو ایندھن کی قلت سے نجات دلانے کیلئے یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع کی حوصلہ افزائی ہو اور توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کو کم کیا جاسکے ۔
بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب کیلئے لوگوں کو سبسڈی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ گھریلو سطح پرایک بائیو گیس پلانٹ سے سالانہ 321لٹر مٹی کے تیل اور 25ٹن لکڑی کی بچت ہوگی۔ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Biogas in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More