مارکیٹوں میں پھل بیش قیمتی ہو گئے

July 13, 2013

مارکیٹوں میں پھل بیش قیمتی ہو گئے
مارکیٹوں میں پھل بیش قیمتی ہو گئے

افطار میں پھل کھانا بھی مشکل ہوگیا۔ غریب خریدار صرف پھلوں کا منہ تکتے سکتے ہیں۔

شہر بھر کی مارکیٹوں میں ریٹ لسٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور پھل فروش من مانی قیمتوں پر فروٹ فروخت کرکے منافع کما رہے ہیں۔ رمضان المبارک شروعات ہوتے ہی جہاں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، وہیں پھل فروشوں نے بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، بازار میں کیلے اسی روپے فی درجن، سیب ڈیڑھ سو سے دو سو روپے اور انگور دو سو روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، لیکن کسی پھل فروش کے پاس کمشنر کراچی کی لسٹ نظر نہیں آتی۔

عوام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں دیگر اشیا کے علاوہ پھلوں سے بنی چاٹ ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن قیمتوں میں من مانے اضافے کی وجہ سے خریداری سے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رمضان میں ضروری اشیا کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں لیکن واحد ہمارا ملک ہے جہاں عوام کا خون چوسنے کے لئے منافع خور رمضان کا انتظار کرتے ہیں۔ذرائع اب تک

Published in ZaraiMedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More