پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں 17 سینئر سائنسدانوں کو ترقیاں دی گئیں

PAKISTAN AGRICULTURAL RESEARCH COUNCIL

PAKISTAN AGRICULTURAL RESEARCH COUNCIL
PAKISTAN AGRICULTURAL RESEARCH COUNCIL

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں 17 سینئر سائنسدانوں کو ترقیاں دی گئیں جن میں ڈاکٹر ندیم امجد، ڈاکٹر منیر، ڈاکٹر محمد منیر گورایا اور ڈاکٹر احسان اختر شامل ہیں

اسلام آباد:(زرعی میڈیا ڈاٹ کام) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی سینئر مینجمنٹ میں سائنسدانوں کی ترقیاں بالاآخر گریڈ 20 اور21 میں کر دی گئیں جو کہ چند وجوہات کی بناء پر عرصہ ڈیرھ سال سے رکی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے سائنسدانوں میں سخت ذہنی اضطراب پایا جاتا تھا۔ اسکی وجہ یہ تھی کی چند لوگوں نے سابقہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سے ملکر سائنسدانوں کو انکے جائز حقوق سے محروم رکھا ہوا تھا۔

موجودہ حکومت نے آتے ہی کیس کا از سر نو جائزہ لیا جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ جناب سکندر حیات بوسن ، وفاقی سیکرٹری برائے فوڈ سیکورٹی اور چئیرمین PARC کی انتھک کوششوں سے ہی کہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا ہے اور جو سائنسدانوں کی ترقی کا عمل عرصہ ڈیڑھ سال سے رُکا ہوا تھا وہ شروع ہو گیا۔ اس وقت گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر ندیم امجد اور ڈاکٹر منیر احمد شامل ہیں جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر اکرام سعید،ڈاکٹر سید غضنفر عباس ، مسڑ محمد یسین، مسڑ مبارک ااحمد ، ڈاکٹر محمد احسان اختر، ڈاکٹر اکبر شاہ محمود،ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر امداد حسین ، ڈاکٹر محمد منیر، ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر محمد زبیر شامل ہیں۔

اس عمل کے بعد اب یہ امید کی جاتی ہے کہ PARC میں مزید ترقیاں بھی ہوں گی اور جس کی وجہ سے سائنسدانوں میں ذہنی اضطراب بھی کم ہو گا۔ ترقی پانے والے سینئر سائنسدانوں نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ جناب سکندر حیات بوسن ، وفاقی سیکرٹری برائے فوڈ سیکورٹی اور چئیرمین PARC کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More