پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن

11-07-2013

رانا عبدالستار، آرگنائزر/ چیئرمین

Pakistan Boiler Farm Association
Pakistan Boiler Farm Association

لاہور(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ سیکرٹری لائیو سٹاک کی طرف سے فیڈ ایکٹ منظوری کے لئے اسمبلی کو بھجوانا خوش آئند ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا فیڈ ایکٹ کے لاگو ہونے سے پولٹری فارمرز نقصان سے بچ جائیں گے اور صارفین کوبھی سستا گوشت بھی مہیا ہو سکے گا، سیکرٹری لائیو سٹاک نے پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو گزشتہ روز ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ ایسوسی ایشن کی تمام سفارشات پولٹری ایکٹ میں شامل کی گئی ہیں ایسوسی ایشن نے سیکرٹری لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری فارمرز کے لئے ماہ رمضان میں ایک بہت بڑا انعام ہے، رانا عبدالستار نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن پولٹری فارمرز کی فلاح وبہبود کے کام ہمیشہ ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More