زراعت کی ترقی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے: PARC

PARC :Pakistan Agricultural Research Council

Pakistan Agricultural Research Council
Pakistan Agricultural Research Council

اسلام آباد:(زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) ڈاکٹر افتخار احمد چئیرمین PARC نے آج زرعی ماہرین اور کونسل کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کونسل زراعت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئے نئی نئی اقسام۔ اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں صوبوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر تحقیقی اداروں سے ملکر عام کاشتکار تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ وہ آج کونسل سے ریٹائرڈ ہونے والے زرعی ماہرین اور دیگر ملازمین سے خطاب کر رہے تھے۔ اور انکی کارکردگی کو سرہایا گیا۔

ڈاکٹر افتخار احمد نے کونسل سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور زرعی ماہرین کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان سب کی محنتوں اور کاوشوں سے آج ملک خود کفالت کی منزل کے قریب ہے۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے زرعی ماہرین پر زور دیا کہ آج نئی تحقیق ہی وہ ہمارے پاس ہتھیار ہے جس سے زراعت کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے، صوبائی زرعی تحقیقی اداروں سے ملکر ترقی کے منازل طے کریں گے۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے زرعی ماہرین اور دیگر ملازمین کے تقریب سے خطاب کیا کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی سے زراعت ترقی کر رہی ہے۔ اور چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے۔

ڈاکٹر افتخار احمد نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور زرعی ماہرین کو انکی کارکردگی پر شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق حسن صدر (پارسا) ,سردارغلام مصطفی ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اینڈ پروٹوکول ، ڈاکٹر شاہدہ، بشیر حجاذی اور ریاض علی شاہ نے حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ PARC اپنی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو کسانوں تک پہنچا کر زرعی انقلاب برپا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل دراصل فوڈ سیکورٹی کی ضمانت ہے۔ اس لئے آنے والے وقت میں تمام مسائل کو زراعت کی ترقی سے با آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔

PARC
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More