مئی کے چوتھے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ گئی

Commodities market news with the latest market prices and investor analysis:: ZaraiMedia.com
Commodities market news with the latest market prices and investor analysis:: ZaraiMedia.com

27 May 2013

آلو ، ٹماٹر، کیلے ،چائے ، گڑ ، چینی،ماش کی دال ،تازہ دودھ ،سمیت 17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(اے پی اے )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگا ئی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے پچیس مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں میں 0.6چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس ہفتے کے دوران آلو ، ٹماٹر، کیلے ،چائے ، گڑ ، چینی،ماش کی دال ،تازہ دودھ ، مونگ کی دال ، گندم ، آٹااور خوردنی تیل سمیت سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ انڈے ، پیاز، زندہ مرغی ، ادرک ،چنے کی دال ، ایل پی جی اور سرخ مرچ سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف ، خشک دودھ ،کھلا گھی ، مٹی کے تیل، پٹرول ،ڈیزل اور چاول سمیت28اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Published: Zarai Media Team

Pakistan Commodities

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More