
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ
فیصل آباد 27مئی 2013ء (زرعی میڈیا ڈاٹ کام ) بین الاقوامی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقابلے کے لئے تعلیمی و تحقیقی شعبے سے وابستہ افرادی قوت کو اپنی استعدادکار میں اضافے کے لئے نئی ضروریات کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اختراع و تجارت سازی کے زیراہتمام لیکچرروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کے ایک اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے جامعات کی درجہ بندی اور تحقیقی منصوبوں کو وسائل فراہم کرنے کے لئے آؤٹ ریچ کی اہمیت یقینی بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے ہر ہفتے آؤٹ ریچ کے پروگرام کے لئے ایک دن مختص کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی تحقیق اب لائبریریوں کی زینت بننے کی بجائے لوگوں کے مسائل کے حل اور اس سے اشیاء و خدمات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی