یورپ اور مشرق وسطیٰ کو آم کی برآمدات شروع برآمدی ہدف 1 لاکھ 10 ہزار ٹن مقرر

26 May 20135 ٹن سندھڑی آم کی چار کنسا ئنمنٹس جرمنی اور قطر بھجوائی گئیں ، آندھیوں کے باعث صوبہ سندھ میں تقریباً 20 فی صد آم درختوں سے جھڑ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستانی برآمدکنندگان نے یورپ اور مشرق وسطی ٰکو آم کی برآمدات شروع کر دیں گزشتہ روز آم کی 4 کنسا ئنمنٹس یورپ اور مشرق وسطیٰ کو برآمد کی گئیں پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے حکام کے مطابق امسال بر آمدی ہدف 1 لاکھ 10 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ گزشتہ سال 1 لاکھ 5 ہزار ٹن آم برآمدکیا گیا تھا ،مجموعی طور پر 5 ٹن سندھڑی آم کی چار کنسا ئنمنٹس جرمنی اور قطر بھجوائی گئی ہیں ۔

آم کے برآمدی سیزن کے افتتاح کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کی جانب سے مسعود احمد خان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سعید خان نے شرکت کی۔ آم کی کاشت اور تجارت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ امسال تیز آندھیوں کے باعث آم کی فصل بُری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ماہرین کے تخمینہ کے مطابق تیز ہوا اور آندھیوں کے باعث صوبہ سندھ میں تقریباً 20 فی صد آم درختوں سے جھڑ گئے ہیں۔ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Mango Export, Pakistani Mangoes

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More