زرعی سائنسدانوں نے خوردنی تیل کی نئی اقسام دریافت کر لیں

26 May 2013

کاشت سے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو گا،سلطان صلاح الدین ش

فیصل آباد:  زرعی سائنسدانوں نے خوردنی تیل کی نئی اقسام دریافت کر لی ہیں جن کی کاشت سے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو جائے گا۔ آئل سیڈز ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر سلطان صلاح الدین نے زرعی سائنسدانوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایاکہ پاکستان اربوں روپے کا خوردنی تیل بیرونی ممالک سے درآمد کرتاہے اس لیے زرعی سائنسدانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے جبکہ زرعی سائنسدانوں کی مرتب کی گئی جدید سفار شات سے کاشتکاروں کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نئے پیداواری منصوبے میں جدید سفارشات کو شامل کیا گیاہے نئی سفارشات شامل کرتے وقت زرعی تحقیق کو مدنظر رکھاجاتاہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ کاشتکار زرعی سائنسدانوں کی تحقیق سے بھر پور استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کے پیداواری منصوبے میں کیڑوں اور بیماریوں کے زرعی ماہرین کی آرا پرخصوصی توجہ بھی دی جاتی ہے۔ذرائع,اے پی پی

Published: Zarai Media Team
New Agriculture Research, Pakistan Agriculture

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More