رواں سال 10ماہ کے دوران دالوں کی درآمد میں61فیصدکمی

26 May 2013

جولا ئی تا اپریل دالوں کی درآمدی مالیت 24.45لاکھ ڈالر کمی سے 15.78 لاکھ ڈالر رہی گزشتہ سال اسی مدت میں دالوں کی درآمد پر40لاکھ 23ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا

کراچی(آ ن لائن )بہتر فصل کے باعث رواں سال 10ماہ کے دوران دالوں کی درآمد میں 61فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا اپریل 2013 دالوں کی درآمدی مالیت 24 لاکھ 45 ہزار ڈالر کمی سے 15لاکھ 78 ہزار ڈالر رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں دالوں کی درآمد پر40 لاکھ 23 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا، برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال موسم سرما کی شدت کی وجہ سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئی تھیں تاہم رواں برس پیداوار تسلی بخش ہے خاص طور پر چنے کی پیداوارکی وجہ سے درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ملکی دالوں کی پیداوار2 لاکھ91 ہزار میٹرک ٹن تھی جس سے ناصرف درآمد بڑھی بلکہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا تاہم ،رواں سال دالوں کی پیداوار10 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ذرائع دنیا

Published: Zarai Media Team
Dalian Commodity Exchange

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More