پنجا ب میں کسانوں کو سبسڈی پرمزید 10ہزار گرین ٹریکٹرز دیے جائینگے

24 May 2013

25 ایکڑنہری،50ایکڑ بارانی اراضی کے مالکان اور چھوٹے کاشتکار اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے سرسبزانقلاب اور زرعی معیشت کے استحکام کیلئےہر ٹریکٹرپر2لاکھ روپے تک سبسڈی دی جائیگی

فیصل آباد:  پنجا ب میں نئے مالی سال14-2013کے دوران زرعی ترقی کیلئے کسانوں کو سبسڈی پر مزید 10ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جائیں گے جبکہ نہری علاقوں کے25ایکڑ اور بارانی علاقوں کے 50ایکڑتک اراضی کے مالکان، چھوٹے کاشتکار و کسان اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے جنہیں ہر ٹریکٹر کی خرید پر2لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ سرسبز زرعی انقلاب لاکر ملکی زراعت اور معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہو سکیں۔ فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ نئے مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے مزید 10ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے رقوم مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گرین ٹریکٹرز اس سے قبل بھی فراہم کیے گئے تھے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لہٰذا اس اسکیم کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع,اے پی پی

Published: Zarai Media Team
Agriculture Machinery

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More