کپاس کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام

کپاس کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام
کپاس کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام

لاہور:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کے کاشتکار کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے ڈرل کاشتہ کپاس کی چھدرائی پہلی آبپاشی سے پہلے مکمل کریں تاکہ فصل تندرست اور توانا ہو اور چھدرائی کرتے وقت کمزورا ور بیمارپودوں کوتلف کردیں۔کھیتوں میں اور اردگردپائی جانے والی سفید مکھی، ملی بگ اور پتہ مروڑ وائرس کے میزبان پودے اور جڑی بوٹیاں بروقت تلف کریں۔بہاریہ فصلات خاص طور پرسبزیوں کی باقیات جلد ازجلد ختم کردیں اور بہاریہ فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے لیے مربوط تحفظ نباتات(IPM)کا طریقہ اختیار کریں۔

ترجمان کے مطابق کاشتکار زمین کی زرخیزی اور قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے کھادوں کا متوازن اور مناسب استعمال کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ لائنوں میں کاشتہ کپا س کی پہلی آبپاشی بجائی کے 35-30دن کے وقفہ سے کریں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ پٹڑیوں پر کاشتہ کپاس کو پہلا پانی 2تا 4دن ، دوسرا6تا9دن کے وقفہ سے اور بعدمیں 15دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں۔

****

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب

21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More