چین میں پاکستانی چاول کی مانگ میں نمایاں اضافہ

Pakistani Rice
Pakistani Rice

کوٹے میں نرمی کے بعد چین کو ایک ارب ڈالرکا چاول برآمد ہونے کی توقع چین میں چاول کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

اسلام آباد:  چین پاکستانی چاول کیلئے بھرپورمنافع بخش مارکیٹ ثابت ہورہاہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق دوہزار گیارہ میں پاکستان سے چین کو بیالیس لاکھ اٹہتر ہزار ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا۔ جس میں اگلے سال حیرت انگیز طورپر چھ ہزار فیصد اضافہ ہوا۔ دوہزار بارہ میں چین کو چھبیس کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالرمالیت کا پاکستانی چاول برآمد کیا گیا۔پاکستانی برآمد کنندگان کوٹے کی پابندی میں نرمی کے بعد چین کو ایک ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کرنے کی توقع کررہے ہیں۔ ذرائع,اے پی پی

Published: Zarai Media Team
Pakistani Rice, 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More