ویٹرنری یونیورسٹی اوراقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے مابین ای کورسز کے اجراء پر غور

UNIDO, UVAS
UNIDO, UVAS

لاہور(زرعی میڈیا ڈاٹ کام) : یونیورسٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سا ئنسزلاہور اوراقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ نے گذشتہ روز کسانوں کی بہبود کیلیے ای کورسز کے اجراء کے حوالے سے تبادلہِ خیال کیا۔اقوامِ متحدہ کے ادارے کے مندوبین نے اپنی کنسلٹنٹ مِس نیلکے پوسٹیما کی سربراہی میں وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سے ملاقات کی اور لائیو سٹاک، فشریز اور فوڈ سیفٹی کے شعبوں میں اشتراک کے بارے بات چیت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و توسیعِ پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ اور انچارج ڈیپارٹمنٹ آف فوڈسائنسز اینڈ ہیومین نیوٹریشن ڈاکٹر محمد ناصر بھی موجودتھے۔وائس چانسلر نے غیرملکی وفد کو یونیورسٹی میں مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے جاری تربیتی کورسز کے بارے میں بتایااور کہا کہ ای کورسز کا اجراء لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا اور یونیورسٹی اس سسٹم کے اجراء میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے تربیتی کورسز کیلے یونیورسٹی کے پاس لائیوسٹاک، فشریز،پولٹری اور وائلڈلائف اور دوسرے شعبوں میں ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔مِس نیلکے پوسٹیما نے یونیورسٹی کے ڈپلومہ اور دیگر کورسز کو سرہتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ ویٹرنری یونیورسٹی کے اشتراک سے فشریز، اینیمل اینڈ ہیومن نیوٹریشن اورفوڈسیفٹی کے شعبہ میں ای کورسز شروع کرانے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے وفد نے یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم سے علیحدہ ملاقات کی اورای کورسز کے اجراء کیلیے درکار آلات ، سوفٹ ویئر اور مہارتیں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔

Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More