محکمہ زراعت گرین ٹریکٹر سکیم کا دوبارہ اجراء کریگا

22 May 2013
کسانوں کو 10 ہزار ٹریکٹر دئیے جائیں گے : ڈپٹی سیکرٹری مارکیٹنگ نعیم خالد محکمہ زراعت گرین ٹریکٹر سکیم کا دوبارہ اجرا کرے گا ۔ آئندہ بجٹ میں پنجاب حکومت گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت دس ہزار کسانوں کو ٹریکٹر دے گی۔۔حکومت پنجاب نے گزشتہ دور حکومت میں بھی دس ہزار کسانوں کو گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹر فراہم کئے تھے ۔

لاہور(نامہ نگار سے ) محکمہ زراعت کے ڈپٹی سیکرٹری مارکیٹنگ نعیم خالد نے روز نامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے بہت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور پنجاب میں فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی بلکہ کسانوں میں بھی خوشحالی آئی ہے ۔اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے محکمہ زراعت نے آئندہ سال بھی دس ہزار ٹریکٹر دینے کے لئے سکیم کا دوبارہ اجراکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے محکمہ کی جانب سے بجٹ کے لئے سمری بھیج دی گئی ہے ۔ ذرائع دنیا

Published: Zarai Media Team
Punjab Agriculture Department, Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More