زرعی قرضے بڑھ کر259.1ارب روپے تک جا پہنچے

22 May 2013

10ماہ کے دوران زرعی قرضوں میں15.74 فیصد اضافہ ہوا رواں مالی سال کے 10ماہ (جولائی تا اپریل ) کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کردہ زرعی قرضوں میں15.74فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ بڑھ کر259.1ارب روپے تک جا پہنچے ۔

کراچی (کامرس رپورٹر) جولائی تا اپریل میں زرعی شعبے کو جاری کردہ قرضوں میں 35 ارب 23کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں مجموعی طور پر 223 ارب 85کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 5بڑے کمرشل بینکوں بشمول الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 139ارب 7کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے جبکہ مالی سال 12 جولائی تا اپریل میں 120 ارب 41کروڑ روپے کے قرضوں کا اجرا ہوا تھا، اس طرح 15.49 فیصد کا اضافہ ہوا۔مالی سال 13 کے جولائی تا اپریل کے دوران سب سے بڑے سپیشلائزڈ بینک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 44 ارب 25کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 43 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے ۔ذرائع دنیا

Published: Zarai Media Team
Agriculture Loans(زرعی قرضے), 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More