زرعی بینک کا نادہندگان کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

May 14th, 2013
مقررہ مدت میں ادائیگیاں نہ کیں تو رہن رکھی جائیدادیں ضبط کی جائینگی، ذرائع زرعی بینک زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد ریجن نے کروڑوں روپے کے نادہندہ سیکڑوں صارفین کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان کیاہے اور کہاہےفیصل آباد:  کہ جن ڈیفالٹرز نے حتمی نوٹسز کی وصولی کے باوجود اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات ادا نہیں کی تو ان کی رہن شدہ جائیدادیں زیر دفعہ 15دی فنانشل انسٹیٹیوشنز (ریکوری اینڈ فنانسز) آرڈیننس 2012کے تحت فروخت کر دی جائیں گی۔

بینک ذرائع نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ بینک کے نا دہندگان کو کئی بار یادہانی کے نوٹسز جاری کیے گئے جس میں انہیں کہاگیاتھا کہ وہ متعلقہ برانچز سے رابطہ کرکے اپنے ذمہ واجب الادا رقوم کی ادائیگی کر دیں لیکن انہوں نے ان نوٹسزپر کوئی توجہ نہیں دی ، اب ان نادہندگان کو حتمی نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں واضح کیاگیاتھا کہ اگر انہوں نے مقررہ مدت کے اندر اند ر اپنے بقایاجات ادانہ کیے تو ان کی رہن شدہ جائیدادیں حسب ضابطہ نیلام کرکے بینک کی رقم وصول کرلی جائے گی ۔
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سیکڑوں نادہندگان نے حتمی نوٹسز کی وصولی کے باوجود بھی اپنے بقایاجات ادا نہیں کیے جس پر بینک کے پاس مجبوراً ان کی جائیدادیں نیلام کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا ۔ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Agriculture Loans

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More