بہاریہ مکئی پر بور آنے کے بعد پانی کی کمی نہ آنے دیں

May 14th, 2013

کھیت میں پانی کھڑا نہ ہونے دیاجائے :ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں سے کہا ہے

فیصل آباد :  کہ بہاریہ مکئی کی فصل پر بور آنے کے بعد پانی کی کمی نہ آنے دیں ۔ماہرین نے کہاہے کہ ڈرل یا پلانٹر سے کاشت کی گئی

فصل کو اگاؤ تک وتر حالت میں رکھا جائے اور حسب ضرورت مناسب وقفے سے اس کی آبپاشی بھی کی جائے لیکن کھیت میں پانی کھڑا نہ
ہونے دیاجائے تاکہ دانہ بننے میں بھر پور مدد مل سکے ۔مکئی کی فصل پر پھول آنے کے بعد کمزور زمین میں فوری طور پر ایک بوری
یوریا یا پونے دو بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ جبکہ درمیانی زمین میں پون بوری یوریا یا سوا دو بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال دی جائے
تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے ۔ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Corn, Agriculture Researcher

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More