ملی بگ کے تدارک کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ شروع کرنے کی ہدایت

متاثرہ پودوں کو پولی تھین بیگ میں ڈالنے کے بجائے دفن کر دیا جائے : ماہرین
متاثرہ پودوں کو پولی تھین بیگ میں ڈالنے کے بجائے دفن کر دیا جائے : ماہرین

متاثرہ پودوں کو پولی تھین بیگ میں ڈالنے کے بجائے دفن کر دیا جائے : ماہرین

فیصل آباد: جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے اور کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں –

ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آور نہ ہو سکیں۔
ماہرین زراعت سمیت محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کو چاہیے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش کا استعمال کریں۔ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Cotton, Agriculture Research

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More