
یورپی یونین کے فنڈڈ ٹی آر ٹی اے پراجیکٹ یو این آئی ڈی او کے مشیر کٹ چین نے کہا ہے کہ یورپ اور برطانیہ پاکستانی آموں کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ اپنی خوبصورتی اور ذائقے میں بہترین ہیں۔لاہور (سٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں یورپی یونین فنڈڈ ٹی آر ٹی اے ، پی ایچ ڈی ای سی اور اے ایس ایل پی کے حکام کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سٹیک ہولڈرز رزاق احمد ملکانہ، جمال علی حسنی، سرفراز اقبال، سہیل ایاز اوردیگر نے شرکت کی۔