“سا ل میں دو مرتبہ کھجور کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے “

May 10th, 2013
کھجور
کھجور

موٹے سائز کی کھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دینا چاہیے :ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو فوری طور پر درختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت کی ہےفیصل آباد: تاکہ پودوں اور پھل کی نشو ونما بہتر انداز میں ہو سکے ۔کھجور کے پودے اور اس کے پھل کی مناسب انداز میں نشو ونما کیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم از کم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عمل زیر گری کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافی، غیر ضروری ، خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشد ضروری ہے ۔
کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اور مناب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے ۔موٹے سائز کی کھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دینا چاہیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک پھل کا سائز مٹر کے دانے کے برابر نہ ہو جائے ۔ ذرائع,اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Dates

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More