عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت5.2فیصد کم ہوگئی

09 May, 2013

گزشتہ سال قیمت 396ڈالر تھی جو رواں سال جنوری تااپریل میں کم ہوکر 376ڈالر فی ٹن رہ گئی 5 سال کے دوران پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی منڈی میں قیمت 120 ڈالر فی ٹن کم ہو چکی ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت میں رواں کلینڈرسال کے پہلے 4ماہ کے دوران 5.2 فی صد کمی ہو گئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت گزشتہ جنوری تا اپریل 2012 میں 396 ڈالر فی ٹن تھی جو رواں سال 2013 کے اسی عرصے کے دوران کم ہو کر 376 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2008میں جب عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تو بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی 498 ڈالر فی ٹن فروخت ہو رہا تھا جس کی قیمت گزشتہ 5 سال کے دوران 120 ڈالر فی ٹن کم ہو چکی ہے
اعداد و شمار کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت سال 2009 میں گر کر 351 ڈالر فی ٹن تھی جو 2010 میں 372 ڈالر، 2011 میں 433 ڈالر، 2012 میں 396 ڈالر اور رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 370 سے 382ڈالر فی ٹن کے درمیان گردش کر رہی ہے۔ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Basmati Rice Prices, Pakistan Agriculture

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More