دھان کے کاشتکار20 مئی سے پہلے پنیری ہرگزکاشت نہ کریں: محکمہ زراعت

09 May, 2013

دھان کے کاشتکا
دھان کے کاشتکا

لاہور:زرعی میڈیا ڈاٹ کام: محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار پنجاب زرعی پیسٹ آرڈینینس1959کے تحت 20مئی سے پہلے پنیری ہرگزکاشت نہ کریں کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرمامڈھوں میں سرمائی نیندسوکر گزارتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق تنے کی سنڈیوں کے پروانے زیادہ تر مارچ کے آخر اور اپریل کے شرو ع میں نکلتے ہیں اوراگرشروع مئی میں دھان کی پنیری کے پودے ان پروانوں کومل جائیں تو یہ ان پرانڈے دے کراپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیں اور سنڈیوں کی تعداد فوراََبڑھنا شروع ہو جاتی ہے جس سے دھان کی فصل پر تنے کی سنڈیوں کا حملہ شروع ہی میں شدیدہو جاتاہے جسے بعدازاں کنٹرول کرنا نا صرف مشکل بلکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کا سبب بنتاہے۔

*****

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہور
Rice Farmers
Copy Rights @Zaraimedia.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More