امریکہ زراعت کے شعبہ میں مددکے لئے پر عزم ہے :امریکی سفیر
گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے جاری پروگرام ڈبلیو پی ای پی کی تعریف
لاہور(کامرس رپورٹر )امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ زراعت کے شعبہ میں پاکستان کی مدد کرنے کے لئے پر عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ1950کے عشرے سے زراعت کے شعبہ میں اعانت فراہم کرنے ، کنو کا پھل متعارف کرانے اور ملک میں گندم کی پیداوار کو دوگنا کرنے کیلئے کام کر رہا ہے اور ہم آج بھی یہ اعانت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
Published: Zarai Media Team