پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے :ماہرین

Poultry Farming
Poultry Farming

May 8th, 2013

پانی کی مقدار 10 فیصد بھی کم ہو جائے تو مرغیوں کی موت ہو جاتی ہے ماہرین لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ پولٹری فارمنگ میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہےفیصل آباد:  جبکہ پانی کی کمی چوزوں کی شرح اموات میں اضافہ ، نشو و نما اور پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے ۔لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ریجن کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری فارمرز کی اکثریت پانی کی اہمیت سے ناواقف ہے اور وہ صرف خوراک و دیگر ضروریات کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ پانی کی آسانی سے دستیابی کے باعث اسے نظر انداز کردیا جاتاہے ،خوراک کے بغیر مرغی ایک سے 2ہفتے تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن پانی کے بغیرمرغی چند گھنٹے بھی نہیں گزار سکتی ۔ انہوں نے بتایاکہ مرغی کا جسم 60 فیصد پانی پر مشتمل ہوتاہے جبکہ چوزوں کا جسم 80 فیصد پانی کا حامل ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرغیوں میں چربی 98فیصد اور لحمیات 50 فیصد تک بھی ضائع ہو جائیں تو مرغی زندہ رہ سکتی ہے لیکن اگر پانی کی مقدار 10فیصد بھی کم ہو جائے تو نمکیات کا تناسب بگڑنے سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے مرغبانی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھیں تاکہ پولٹری فارمنگ کے بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔ ذرائع دنیا(اے پی پی)

Published: Zarai Media Team
Poultry, Pakistan Poultry

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More