عالمی مارکیٹ میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت میں کمی

Rice
Rice

May 8th, 2013رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران قیمت کم ہو کر 376 ڈالر فی ٹن ہو گئی بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 5.2 فی صد کمی ہو گئی۔

لاہور (کامرس رپورٹر)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی چاول کی قیمت گزشتہ جنوری تا اپریل 2012 میں 396 ڈالر فی ٹن تھی جو رواں سال 2013 کے اسی عرصہ کے دوران کم ہو کر 376 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سال 2008میں جب عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تو بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی باسمتی 498 ڈالر فی ٹن فروخت ہو رہا تھا، جس کی قیمت گزشتہ 5 سال کے دوران 120 ڈالر فی ٹن کم ہو چکی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت سال 2009 میں گر کر 351 ڈالر فی ٹن تھی، جو 2010 میں 372 ڈالر، 2011 میں 433 ڈالر، 2012 میں 396 ڈالر اور رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 370 سے 382ڈالر فی ٹن کے درمیان گردش کر رہی ہے ۔ ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Basmati Rice

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More