سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

May 8th, 2013

whitefly-attack
whitefly-attack
محکمہ زراعت نے سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مدد سے بر وقت سپرے یقینی بنائیں/http://zaraimedia.com
فیصل آباد:  تاکہ فصلات کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے ۔سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی ، جوار ، تمباکو ، سورج مکھی ، لوسرن ، برسیم ،سبزیوں گوبھی ، مولی ، شکر قندی ، بینگن ، بھنڈی توری ، پھلوں لیچی ، ترشاوہ پھلوں ، انار ، بیر ، امرود ، شہتوت وغیرہ پر پرورش پاتی ہیں۔ذرائع اے پی پی
Published: Zarai Media Team
Rice Cultivation in Pakistan, Punjab Agriculture Department

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More