دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اقسام کاشت نہ کریں :محکمہ زراعت

May 8th, 2013rice-farmersساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198 فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں دھان کے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے روک دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے/http://zaraimedia.com

فیصل آباد: ۔حکومت پنجاب نے باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی 2000،باسمتی 515، باسمتی پاک ( کرنل باسمتی )، سپر باسمتی ، اری6 ، نایاب اری 6، اری 9 ، کے ایس کے 133 ، شاہین باسمتی ، کے ایس 282 کی اقسام کو کاشت کیلئے منظور شدہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198 کی کاشت کسانوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشور ہ دیا کہ وہ 20مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ذرائع اے پی پی

Published: Zarai Media Team

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More