ہ 9 ماہ میں پھلوں و سبزیوں کی برآمدات بڑھ گئیں

Fruit and Vegetable export
Fruit and Vegetable export

منگل 7 مئ 2013

پھلوں کی برآمدات میں15.75، سبزیوں میں 75.02فیصد اضافہ ریکارڈ سبزیوں کی برآمد سے 17کروڑ 10لاکھ ڈالر کازرمبادلہ کما یا گیا ،ادارہ شماریاتاسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 9ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 15.73فیصد اور 75.02فیصد کا اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی برآمدات سے 17کروڑ 10لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 10کروڑ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں تھیں۔ رواں سال پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں ہونے والے اضافے سے زرعی شعبہ کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور دیہی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کے وسائل اور آمدنی میں بہتری آئی ہے جس سے غربت کے خاتمہ اور شہروں کی جانب سے نقل مکانی میں کمی کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔ذرائع (این این آئی)
Published: Zarai Media Team
Pakistan Agriculture, Fruit and Vegetable, Agriculture in Pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More