کپاس کی پیداوار میں ہدف سے 13فیصد کمی

منگل 7 مئ 2013

Cotton Market
Cotton Market

ملک میں کپاس کی پیداوار ہدف سے 13فیصد کم رہی اور نئی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے . . . .

کراچی (کامرس رپورٹر)ملک میں کپاس کی پیداوار ہدف سے 13فیصد کم رہی اور نئی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں مندی کا تسلسل رہا جس کی وجہ پورے ملک میں انتخا بی سر گرمیاں ہیں۔

کراچی کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل وائپنگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا ۔مقامی مارکیٹ میں اسپاٹ ریٹ میں 100روپے فی من کی مزید کمی کے بعد اسپاٹ ریٹ فی من 6500روپے کے بھاؤ پر بند ہوئے ،صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 5500روپے تا 6500روپے رہا پھٹی کی رسد ختم ہوگئی۔ ذرائع دنیا
Published: Zarai Media Team
Cotton Production, Cotton, Pakistan Cotton Ginners Association

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More